جیل سے قیدی فرار کیس کی تفتیش سی ٹی ڈی سے لیکر کرائم برانچ کے سپرد کردی گئی

کراچی سینٹرل جیل سے فرار دو خطرناک قیدیوں کی تفتیش سی ٹی ڈی سے کرائم برانچ کو منتقل کر دی گئی جس کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی آفتاب پٹھان کریں گے۔کراچی سینٹرل جیل سے فرار دو دہشتگردوں کی تفتیش کا معاملے پر جیل انتظامیہ اور سی ٹی ڈی حکام آمنے سامنے آگئے۔ جیل حکام نے سی ٹی ڈی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے آئی جی جیل کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ سی ٹی ڈی نے جھوٹی اور بے بنیاد ایف آئی آر درج کی ہے جبکہ سی ٹی ڈی ایف آئی آر میں مدعی ہے تو خود تفتیش کیسے کر سکتی ہے لہذا مقدمہ کالعدم یا تفتیش کسی اور ایجنسی کو بھیجی جائے جس پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے حکم نامہ جاری کیا جس میں کیس کی تفتیش سی ٹی ڈی سے لے کر کرائم برانچ کے سپرد کر دی گئی جس کی نگرانی ایڈیشنل آئی جی آفتاب پٹھان کریں گے۔واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے جمعرات کی شب جیل انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر نمبر 157 یعنی بھاگنے والے ملزمان کے شواہد مٹانے پر نیا مقدمہ درج کیا تھا جس میں موجودہ جیل انتظامیہ پر قیدی فرار کیس کی تفتیش میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh