نازیبا تصاویر؛ پاکستانی اداکار ماہرہ خان کی حمایت میں بول پڑے

کراچی نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی نیویارک میں رنبیر کپور کے ساتھ سگریٹ پیتے ہوئے تصاویر پر پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دیگر فنکاروں نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔گزشتہ روز پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور بھارتی اداکار رنبیر کپور کی نیویارک میں آدھی رات کو سگریٹ پیتے ہوئے وائرل ہونے والی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچادیا تھا سوشل میڈیا صارفین نے ماہرہ کو نامناسب لباس پہننے پر اور سگریٹ پینے جیسی غیر اخلاقی حرکت کرنے پر انہیں نہ صرف شدید تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ انہیں تہذیب اور اخلاقیات کا درس دیتے ہوئے ملکی اقدار کا خیال رکھنے کا بھی لیکچر دے دیا، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید اور وائرل ہونے والی تصاویر پر ماہرہ یا رنبیر کا تو کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم شوبز سے تعلق رکھنے والےدیگر فنکار ماہرہ کی حمایت میں میدان کود پڑے جن میں علی ظفر ، مومنہ مستحسن اور عثمان خالد بٹ شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow