گستاخانہ خاکوں کیخلاف آواز اٹھانے پر گلوکارہ رابی پیرزادہ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند

کراچی:  گستاخانہ خاکوں کیخلاف آواز اٹھانے پر ٹوئٹر انتظامیہ نے پاکستان کی مقبول ترین گلوکارہ رابی پیرزادہ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کردیا۔ ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ گیرٹ ولڈرز کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کے انعقاد پر جہاں پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں نے احتجاج کیا وہیں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ بھی چپ نہ رہیں اور ناموس رسالت کے مرتکب گیرٹ ورلڈرز کو ٹوئٹر پر پھانسی دینے کامطالبہ کیا۔گلوکارہ رابی پیرزادہ کی ٹوئٹ پر گیرٹ ورلڈرز کے حامیوں کی جانب سے سخت واویلا کیا گیا اور انہیں تشدد پھیلانے کا مرتکب قراردیتے ہوئے ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ رابی پیرزادہ کے خلاف جاری مہم کے بعد ٹوئٹر انتظامیہ نے ان کا اکاؤنٹ عارضی طور پر معطل کردیا۔ رابی پیرزادہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پابندی لگنے کی اطلاع اپنےدیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دیتے ہوئے کہا میں نے یہ ٹوئٹس عشق رسول ﷺ میں کی تھیں جس کی مجھے یہ سزا ملی لیکن مجھے اکاؤنٹ معطل ہونے پر کوئی افسوس نہیں بلکہ خود پر فخر ہے کہ میں نے ناموس رسالت پر آواز اٹھائی۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh