خواجہ سراؤں کا 15 سالہ ملازم پر تشدد، ویڈیو بھی بناتے رہے

بہاول نگر: بہاول نگر کے علاقے ہارون آباد میں خواجہ سراؤں نے 15 سالہ ملازم لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق 15 سالہ شیر خان ہارون آباد میں ضیاء الحق روڈ پر خواجہ سراؤں کے ہاں 6 ہزار روپے ماہوار پر نوکری کرتا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شیر خان کو خواجہ سرا بنانے کی کوشش کی گئی تھی اور لڑکے کے انکار اور مزاحمت پر خواجہ سراؤں نے اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ خواجہ سرا نوجوان لڑکے پر تشدد کرتے ہوئے ویڈیو بھی بناتے رہے، متاثرہ لڑکے کی درخواست پر خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج کرکے چھاپا مارا گیا تاہم خواجہ سرا گھر کو تالا لگا کر فرار ہوگئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh