ابوظہبی ٹیسٹ؛ پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 422 رنز بناکر آؤٹ

ابوظہبی ری لنکا کی جانب سے پہلی اننگز میں 419 رنز کے جواب میں کھیل کے چوتھے دن قومی ٹیم 422 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ابو ظہبی ٹیسٹ کے چوتھے دن قومی ٹیم سری لنکا کے 419 رنز کے جواب میں 422 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جب کہ سری لنکا پر پاکستان ٹیم کو 3 رنز کی برتری حاصل ہے، چوتھے دن کا کھیل شروع ہوا تو پاکستان نے 266 رنز 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، اظہر علی 74 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے تاہم وہ زیادہ دیر کریز پر کھڑے نہ رہ سکے اور 294 کے مجموعی اسکور پر 85 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، اظہر علی کے بعد  کپتان سرفراز احمد اور حارث سہیل نے ٹیم کا اسکور آگے برہانے کی کوشش کی تاہم 316 کے مجموعی اسکور پر سرفراز 18 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد صرف 10 رنز کے اضافے سے محمد عامر بھی واپس پویلین لوٹ گئے۔اظہر علی اور کپتان سرفراز کے آؤٹ ہونے کے بعد حارث سہیل نے قومی ٹیم کو سہارا دیا اور 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تاہم وہ 422 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے، پاکستان کی جانب سے اظہر علی، شان مسعود اور سمیع اسلم نے بھی نصف سنچریاں اسکور کیں۔اس سے قبل تیسرے دن کے اختتام پر قومی ٹیم 4 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بناسکی، اوپنرز کی جانب سے اچھا آغاز فراہم کیا گیا تاہم قومی ٹیم کو پہلا دھچکا سمیع اسلم کی صورت میں لگا جو 4 چوکوں کی مدد سے 51 رنز بناکر پویلین لوٹے جب کہ صرف 2 رنز کے بعد ہی شان مسعود نے بھی اپنے ساتھی کو ڈریسنگ روم میں جوائن کیا، وہ 6 چوکوں کی مدد سے 59 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔تجربہ کار بیٹسمین اظہر علی اور اسد شفیق کے درمیان 79 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم اسد شفیق 39 رنز بناکر ہیراتھ کا شکار بنے جب کہ بابر اعظم بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکے اور 28 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تاہم اس دوران اظہر علی نے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے 5 ہزار رنز بھی مکمل کیے۔سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں دوسرے دن سری لنکا کی پوری ٹیم 10 وکٹوں کے نقصان پر 419 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکن کپتان چندیمل نے 155 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے لیگ اسپنر یاسر شاہ اور محمد عباس نے 3 ، 3 شکار کئے جب کہ حسن علی نے 2 اور حارث سہیل ایک ایک وکٹ حاصل کی جب کہ محمد عامر کوئی کامیابی حاصل نہ کرسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow