چیف جسٹس کے چھاپوں پر کیا کہیں، مقدمات پر زور دینا چاہیے، آصف زرداری

کراچی: پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جس ملک میں چیف جسٹس چھاپے مارے اس پر ہم کیا کہیں گے۔کراچی کی بینکنگ کورٹ میں آصف زرداری پیش ہوئے اور جعلی اکاؤنٹس کیس میں 20 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروائے۔ اس موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے چیف جسٹس کے دوروں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس کو سپریم کورٹ میں زیر التوا ہزاروں مقدمات پر توجہ دینی چاہیے۔اسپتال میں چیف جسٹس کے شرجیل میمن کے کمرے پر چھاپے اور شراب برآمدگی سے متعلق سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ ’’جس ملک میں چیف جسٹس چھاپے مارے، اس پر کیا کہیں گے، سپریم کورٹ میں 5 ہزار یا لاکھ مقدمات زیر التوا ہیں ان پر زور ہونا چاہیے‘‘۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh