کسی قسم کا پروٹوکول اور تنخواہ نہیں لوں گا

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے سادگی اپنانے کیساتھ ساتھ اپنے وزراءاور دیگر رہنماﺅں کو بھی اس پر عمل کرنے کی تلقین کی ہے جس پر پنجاب کے نامزد گورنر چوہدری محمد سرور نے قوم کیساتھ ایسا وعدہ کرلیا ہے کہ عمران خان کی خوشی کی انتہاءنہ رہے گی۔چوہدری سرور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ”میں محمد سرور بطور نامزد گورنر پنجاب آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ کسی قسم کا پروٹوکول اور تنخواہ نہیں لوں گا۔ میں تمام نجی اخراجات اپنی جیب سے ادا کروں گا۔ میں قوم کے ٹیکس کے پیسے کی حفاظت کروں گا۔ میں بطور گورنر عوامی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کام کروں گا۔“

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh