ایف سی بلوچستان نے کوئٹہ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا

راولپنڈی (کرائم میل ) آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے شمالی پشین میں کارروائی کرتے ہوئے بارود سے بھری گاڑی کو قبضے میں لے کر 3 دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی نے محرم الحرام کے موقع پر بلوچستان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا اور شمالی پشین کے علاقے طور شاہ میں مصدقہ اطلاعات پرکارروائی کرتے ہوئے بارود سے بھری گاڑی قبضے میں لے کر ماسٹرمائنڈ کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکا خیزمواد سے بھری گاڑی کوئٹہ میں محرم کے جلوس میں تخریب کاری کے لئے استعمال ہونی تھی تاہم ایف سی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بنادیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow