معاشرےمیں منافرت پھیلانےوالےعناصرکادین وملت سےکوئی تعلق نہیں ابوسفیان حنفی

بورےوالا (کرائم میل  )  صوبائی رکن اتحادبین المسلمین کمیٹی حکومت پنجاب حافظ محمد ابوسفیان حنفی نےکہاہے  کہ معاشرےمیں منافرت پھیلانےوالےعناصرکادین وملت سےکوئی تعلق نہیں . امن وسلامتی کادرس دینےوالےدین واسلام کےپیروکارکسی بھی منفی سرگرمیوں میں ملوث نھی ہو سکتے . اللہ کےفضل وکرم سے بورےوالاشہرمیں تمام مکاتب فکرکے علماءکرام  میں اتحادواتفاق ھے اوراسی وجہ سے یہ شہرامن کا گہوارہ ہے . ان خیالات کااظہارانہوں نےمیڈیاکےنمائندوں سے گفتگوکرتےہو ئےکیا . حافظ محمد ابوسفیان حنفی نےکہاکہ واقعہ کربلاہمیں باطل کےسامنےڈٹ جانےکادرس دیتاہے نواسہ رسولؐ سیدناحضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نےدین اسلام کی بقاءاورسربلندی کےلیےجوعظیم قربانی پیش کی ہے اس کی پوری دنیامیں کہیں مثال نھی ملتی . واقعہ کربلا ہمیں اسلام دشمن قوتوں کےخلاف سینہ سپرہونےکادرس دیتاہے . انہوں نےبرماکےمسلمانوں پرانسانیت سوزمظالم کی پرزورمذمت کرتےہو ئے کہا کہ آج ایک سوچی سمجھی سازش کےتحت پوری دنیامیں مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ھے اورانسانی حقوق کی تنظمیں خاموش تماشائی بنی بیٹھی ھیں .

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh