بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم پرمکینوں کا تشدد

کراچی: سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود خادم سولنگی گوٹھ میں کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش پر مکینوں نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود خادم سولنگی گوٹھ میں گزشتہ روز ملزم فہیم ولد شوکت نے 5 سالہ بچی (خ) کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، بچی کے شور مچانے پر علاقہ مکین جمع ہوگئے اور ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور سخت جدوجہد کے بعد ملزم کو مشتعل افراد کے چنگل سے نکال کر تھانے منتقل کیا۔ ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے ہمایوں احمد نے ایکسپریس کو بتایا کہ ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی تھی جسے علاقہ مکینوں نے ناکام بنادیا ،پولیس نے واقعے کا مقدمہ بچی کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف درج کرلیا ہے ،بچی کا والد نعیم محنت کش اور علاقے کا ہی رہائشی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh