ملک بھر کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند

اسلام آباد(کرائم میل )  سیکیورٹی خدشات کے باعث ملک بھر کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند اور موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ آج ملک بھر میں 9محرم الحرام کے جلوس نکالے جارہے ہیں جس  میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون سروس کو بند رکھا گیا ہے۔موبائل فون سروس صبح 9 بجے سے رات 10 بجے تک بند رہے گی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت کراچی،لاہور،پشاور،کوئٹہ،فیصل آباد،ملتان،سرگودھا،سکھر،حیدرآباد اور حساس قرار دیے گئے شہروں میں موبائل سروس بند ہے۔موبائل فون سروس کی بندش سے شہریوں کامواصلاتی رابطہ منقطع ہے  جس سے انہیں رابطوں میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔دوسری جانب جلوسوں کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے بعض شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی بھی عائد ہے تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے، خواتین اور 12 سال سے کم عمر بچے اور صحافی حضرات کو اس  پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک بھر کے اہم شہروں میں موبائل فون سروس کو صبح 9بجے سے رات 10بجے تک بند رکھا گیا تھا۔وفاقی وزارت داخلہ نے سیلولر کمپنیوں کو 8،9اور 10محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رکھنے کے احکامات جاری کررکھے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh