کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران بارش کی پیش گوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آئندہ 3 دن کے دوران ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات عبدالرشید کے مطابق بارش کا ایک سسٹم اس وقت بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شمال مشرق میں موجود ہے جو آج سندھ میں داخل ہوسکتا ہے، جس کے باعث ٹھٹھہ، بدین، مٹھی اور تھرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ مون سون سسٹم کے تحت کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوسکتی ہے تاہم تیز بارشوں کا امکان موجود نہیں ہے، بارش کا سسٹم کراچی کے نیچے سے گزرے گا اور بعد ازاں بارش کا سسٹم سمندر میں چلا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh