نوازشریف کی قیادت میں بجلی بحران پر قابو پالیا، رواں سال کے آخر تک خاتمہ ہو جائے گا،شہباز شریف

لاہور(کرائم میل )وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کی قیادت میں بجلی بحران پر قابو پالیا، رواں سال کے آخر تک لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا، اس کے بعد لوڈشیڈنگ کبھی واپس نہیں آئے گی،جھوٹ اور غلط بیانی سے ملک و قوم کی خدمت نہیں کی جا رہی، آج تک ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، ہمارے اوپر کمیشن لینے اور کرپشن کے الزام لگائے گئے، بجلی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت آپ کیوں بھول گئے، ہم پہلے پاکستانی بعد میں سیاستدان ہیں،آپ دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں سب کرپٹ ہیں، شاندار منصوبوں پر ہمارا نام نہ لیں مگر تعریف تو کریں۔جمعہ کو لاہور میں چینی کمپنی ایل این جی پاور پلانٹ کے معاہدہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ رینٹل پاور منصوبے پر قوم کے اربوں روپے کا نقصان ہوا، آج کسی جماعت یا کسی اور پر تنقید کرنے نہیں آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردی، سیاسی عدم استحکام جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، انہوں نے کہا کہ تمام تر رکاوٹوں اور مشکلات کے باوجود نئی تاریخ رقم کی، منصوبوں کا بروقت مکمل ہونا 21 کروڑ عوام کی جیت ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے کہاشہباز شریف نے کہا جھوٹ کا سلسلہ جاری رہا تو آئندہ نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی، جھوٹ بول کر کس کا فائدہ کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا، اس کے بعد لوڈشیڈنگ کبھی واپس نہیں آئے گی، انہوں نے کہا لوڈشیڈنگ کے باعث ملکی معیشت بری طرح متاثر ہوئی، 3600 میگاواٹ بجلی کے 3 منصوبے چل رہے ہیں، جو رواں سال نیشنل گرڈ میں شامل ہوجائیگی۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ترک پارلیمنٹ کے رکن برہان کیاترک نے ملاقات کی۔ پاکستان اور ترکی کے مابین دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں خصوصا ہیلتھ کیئر میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک رہنما سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کی موجودہ قیادت میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں، ترکی کی متعدد کمپنیاں پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ شعبہ صحت میں ترکی کے تعاون کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ترک رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہیلتھ کیئر سسٹم کو خوب سے خوب تر بنانے کے لئے ہر ضروری تعاون مہیا کریں گے، شعبہ صحت کی بہتری اور دیگر شعبوں میں بھی تعاون بڑھایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow