کے پی کے اسمبلی میں پی ٹی آئی کے محمود خان وزیراعلی منتخب

پشاور:خیبرپختونخواہ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے محمود خان وزیراعلی منتخب ہوگئے اور وہ کل وزیراعلی کے عہدے کا حلف اٹھائیں گےخیبرپختونخواہ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر مشتاق غنی کی صدارت میں شروع ہوا، ارکان کی کمی پر اسپیکر کی جانب سے پانچ منٹ کا وقت دیا گیا لیکن مقررہ وقت کے بعد بھی ارکان کی آمد جاری رہی وزیر اعلی کے انتخاب کا عمل شروع ہونے ہراسپیکر کی ہدایت پر اسمبلی ہال کے دروازے بند کردیے گئے۔پی ٹی آئی کے امیدوارمحمود خان کے حامی لابی نمبردو اوراپوزیشن کے امیدوار میاں نثارگل کے حامی لابی نمبر ایک میں گئے آزاد ارکان احتشام جاوید اور فیصل زمان نے پی ٹی آئی کے امیدوار کو ووٹ دیا، نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے محمود خان نے 77 اورمتحدہ اپوزیشن کے میاں نثار گل نے 33 ووٹ حاصل کیے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh