خواجہ آصف نے امریکہ کو اس کی سرزمین پر آئینہ دکھایا،عمران خان کو یہی بات بری لگ گئی ،سعد رفیق

اسلام آباد(کرائم  میل  ) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے امریکہ کو اس کی سرزمین پر آئینہ دکھایا ہے اور یہی بات عمران خان کو برداشت نہیں ہو رہی ،عمران خان کے یہودی لابی سے مراسم کوئی راز کی بات نہیں،غیر ملکی فنڈزپرپلنے والی پی ٹی آئی قیادت کو دوسروں کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکے ، دوسروں کو ڈومور کا مشورہ دینے والے امریکی حکمران دنیا میں فساد پھیلانے کے ذمہ دار ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے خواجہ آصف نے جرات و تدبر سے امریکی پالیسی میکرزکو ان کی سرزمین پر آئینہ دکھایا یہی بات عمران خان کو برداشت نہیں ہو رہی ۔سعد رفیق نے مزید کہا کہ عمران خان کے یہودی لابی سے مراسم کوئی راز کی بات نہیں۔غیر ملکی فنڈزپرپلنے والی پی ٹی آئی قیادت کو دوسروں کو غدار کہنے کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ اسلامی انتہا پسندی کو ہوا دینے میں امریکی پالیسیوں کا کلیدی کردار ہے ۔ دوسروں کو ڈومور کا مشورہ دینے والے امریکی حکمران دنیا میں فساد پھیلانے کے ذمہ دار ہیں۔انھوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستانی قوم اور سکیورٹی اداروں کی عظیم قربانیوں کا اعتراف نہ کرنا شدید ناانصافی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow