عمران خان شیروانی میں وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد(مہر آصف سے )  پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان شیروانی میں وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیروانی پہن کرحلف اٹھانا ایک روایت ہے جو قائد عظم سے چلی آرہی ہے۔ 1947 میں قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی شیروانی میں ہی حلف اٹھایا تھا، جب سے یہ روایت چلی آرہی ہے، عمران خان بھی اس روایت پر عمل کرتے ہوئے شیروانی میں حلف اٹھائیں گے۔فواد چوہدری نے نوازشریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران احتساب عدالت کے اندر اور باہر(ن) لیگ کے رہنماؤں اورکارکنوں کی بڑی تعداد کی موجودگی پرتنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ سیکڑوں لوگوں کوعدالت بھجوادیں، جوعدالت اٹینڈ کرنا چاہتے ہیں ان کی فہرست دی جانی چاہیے، (ن) لیگ کا یہی رویہ رہا تو نوازشریف کے جیل ٹرائل کے فیصلے پر نظرثانی کی جاسکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh