مشتاق غنی اسپیکر اور محمود جان ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب

پشاور: تحریک انصاف کے مشتاق غنی اسپیکر جب کہ محمود جان ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔پریذائیڈنگ افسر اورنگزیب نلوٹھا کی سربراہی میں خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں اسپیکر کے انتخاب کے لیے خفیہ رائے شماری کی گئی، پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کی گئی جس میں تحریک انصاف کے مشتاق غنی کامیاب قرار پائے، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 124 کے ایوان میں 108 ووٹ ڈالے گئے جس میں سے مشتاق غنی نے 81 جب کہ اپوزیشن کے لائق محمد نے 27 ووٹ حاصل کیے۔ووٹوں کی گنتی کے بعد پریذائیڈنگ افسر اورنگزیب نلوٹھا نے نو منتخب اسپیکر مشتاق غنی سے اسپیکر کا حلف لیا جس کے بعد نو منتخب اسپیکر نے اسمبلی کے اجلاس کی صدارت سنبھال لی۔بعد ازاں ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب عمل میں آیا۔ پی ٹی آئی کے محمود جان نے 78 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جب کہ اپوزیشن کے جمشید موممند نے 30 ووٹ لئے۔ اسپیکر مشتاق غنی نے ڈپٹی اسپیکر سے حلف لیا۔واضح رہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا انتخاب کل ہوگا۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh