وزیراعظم کا خواب دیکھنے والے اب اپوزیشن لیڈر کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں،پرویز رشید

اسلام آباد(کرائم میل )سینیٹر پرویز رشید نے عمران خان کے بارے میں بڑی پیشگوئی کر دی۔ انہوں نے کہا 2013 میں عمران خان وزیراعظم کا خواب دیکھ کر گھر سے نکلے، اب 2017 میں عمران خان قائد حزب اختلاف بننے کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں، عمران خان 2018 میں نجم سیٹھی کی جگہ چیئرمین پی سی بی کے امیداور ہوں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق پرویز رشید نے کہا کہ پی ٹی آئی میں وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے ڈھائی درجن امیدوار ہیں، عمران خان اپنے گھر کی اینٹیں اکھاڑ رہے ہیں، اپنی پارٹی ہی گراتے چلے جا رہے ہیں۔(ن) لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے آئین کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی، میثاق جمہوریت اب بھی قائم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow