عمران خان نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لئے فردوس شمیم کانام فائنل کرلیا

کراچی : عام انتخابات 2018کے بعد سیاسی توڑ جوڑ اور حکومت سازی کا مرحلہ اپنے عروج پر ہے اسی سلسلہ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لئے فردوس شمیم کانام فائنل کرلیا۔نجی ٹی وی چینل کا ذرائع کے حوالے سے کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لئے تحریک انصاف میں مشاورت مکمل کر لی گئی ہے اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے فردوس شمیم کانام اپوزیشن لیڈر کیلئے فائنل کرلیا گیا ہے اور اسی سلسلہ میں اب ایم کیو ایم،جی ڈی اے اوردیگرجماعتوں سے بھی رابطہ کیاجائے گا۔واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف 23 نشستوں کے ساتھ دوسری سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے جب کہ ایم کیو ایم کو 16 اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو 11 نشستیں حاصل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh