عہد تمیمی کی فلسطینی صدر سے ملاقات، یاسرعرفات کے مقبرے پرحاضری

رملہ: اسرائیلی فوجی کو تھپڑ رسید کرنے کی پاداش میں سزا بھگتنے والی بہادر فلسطینی لڑکی عہد تمیمی نے آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرئیلی فوجی کو تھپڑ رسید کرنے والی 17 سالہ نڈر فلسطینی لڑکی عہد تمیمی نے جیل سے رہائی کے بعد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیلی قبضے کے خاتمے تک جدو جہد جاری رہے گی۔ اسرائیلی جیلوں میں قید خواتین کے عزم و حوصلے بلند ہیں جس کی ایک مثال میں خود ہوں۔بعد ازاں عہد تمیمی نے والدین کے ہمراہ فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔ فلسطینی صدر نے عہد تمیمی کو جیل سے رہائی پر مبارک باد دیتے ہوئے تمیمی خاندان کی جدوجہد کی تعریف کی اور عہد تمیمی کو نوجوانوں کے لیے تحریک آزادی فلسطین کا استعارہ قرار دیا۔ قبل ازیں عہد تمیمی نے حریت رہنما یاسر عرفات کے مقبرے پر بھی حاضری دی اور پھول چڑھائے۔واضح رہے کہ 17 سالہ عہد تمیمی کو اسرائیلی عدالت نے بارہ الزامات کی بنیاد پر 8 ماہ قید کی سزا سنائی تھی جس میں اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنا بھی شامل ہے۔ تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عہد تمیمی فلسطین کی جدوجہد آزادی کا استعارہ بن چکی ہیں۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh