شہباز شریف سے جگنو محسن کی ملاقات ، پنجاب میں حکومت سازی پر تبادلہ خیال

لاہور : مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف سے چیئر مین پی سی بی کی اہلیہ جگنو محسن نے ملاقات کی ہے ، اس دوران پنجاب میں حکومت سازی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔  میاں شہبازشریف سے چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی کی اہلیہ اور اوکاڑ ہ سے کامیاب ہونے والی پنجاب اسمبلی کی آزاد امیدوار جگنو محسن نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پنجاب میں حکومت ساز ی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ واضح رہے کہ پنجاب میں حکومت بنانے کے لئے جوڑ توڑ کا سلسلہ عروج پر ہے ۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ پنجا ب میں ان کو اکثریت حاصل ہے اس لئے پنجاب میں حکومت بنانا ان کا حق ہے جبکہ تحریک انصا ف کی جانب سے مسلم لیگ ق کو ملا کر اپنی نمبر گیم پوری کرنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے ۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh