زمبابوے کے خلاف سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

لاہور (کرائم سیل) اوپنر احمد شہزاد آل آؤٹ، ٹی ٹوئنٹی میں محمد حفیظ کی واپسی، یاسر شاہ کا کم بیک جبکہ صاحبزاد ہ فرحان کو پہلی بار نمائندگی مل گئی اور بابر اعظم کا شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔زمبابوے کے خلاف سیریز میں پندرہ رکنی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں سرفراز احمد کپتان جبکہ فخر زمان، محمد حفیظ ، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، حارث سہیل ، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، عثمان شینواری ، شاہین آفریدی اور صاحبزادہ فرحان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔16 رکنی قومی ون ڈے اسکواڈ کا سرفراز احمد کپتان ، فخرزمان، امام الحق ، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، حارث سہیل ، محمد نواز، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، جنید خان، عثمان شینواری، حسن علی اور انجری سے نجات پانے والے یاسر شاہ کو نمائندگی دی گئی ہے، انگلینڈ میں انجری کا شکار بابر اعظم کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے قومی ٹیم کا 3 روزہ تربیتی کیمپ 25 جون سے قذافی اسٹیڈیم میں لگے گا۔ میزبان زمبابوے کے علاوہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول 3 ملکی سیریز کھیلنے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم 28 جون کو ہرارے روانہ ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh