گروپ سی میں فرانس نے پیرو کو شکست دے کر فٹبال ورلڈکپ سے باہر کردیا

روس (کرائم سیل)گروپ سی میں فرانس نے پیرو کو شکست دے کر فٹبال ورلڈکپ سے باہر کردیا، ڈنمارک اور آسٹریلیا کا مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔روس میں فٹبال ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری، گروپ سی میں پیرو کی ٹیم کو لگاتار دوسری شکست، ٹورنامنٹ سے آؤٹ، فرانس کی پری کوارٹر فائنل مرحلے میں رسائی ممکن ہو گئی۔ فرانس کی جانب سے واحد گول ریلیان مباپے نے سکور کیا۔ڈنمارک اور آسٹریلیا کے درمیان بھی تگڑا مقابلہ ہوا، ساتویں منٹ میں اریکسن نے گول کر کے ڈنمارک کو برتری دلا دی۔ 38 ویں منٹ میں آسٹریلوی مائل جیڈنک نے پینالٹی پر گول کرکے میچ ایک ایک سے برابر کر دیا۔ دوسرے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول سکور نہ کرسکی اور میچ ایک ایک گول کی برابری پر ختم ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh