ن لیگ نواز شریف کو پارٹی قائد تومانتی مگر ان کے فیصلے نہیں مانتی،شاہ محمود قریشی

ملتان(صفدرعلی  بخاری سے )پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ن لیگ نواز شریف کو پارٹی قائد تومانتی مگر ان کے فیصلے نہیں مانتی۔ نواز شریف کے ایئر پورٹ سے رخصت ہوتے ہی ٹکٹوں کے فیصلے تبدیل کردیئے گئے۔ نواز شریف نے این اے 156 ملتان سے رانا شاہد الحسن کو ٹکٹ دیا۔ شہباز شریف نے فیصلہ تبدیل کردیا۔ نواز شریف نے پی پی 219 ملتان سے رانااقبال سراج کو ٹکٹ دیا شہباز شریف نے فیصلہ تبدیل کردیا۔ ن لیگ میں دراڑیں و اضح نظر آرہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مخدوم شاہ محمود قریشی نے نماز عیدالفطر کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بیگم کلثوم نواز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار اور ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا ن لیگ ٹکٹوں کے تقسیم کے معاملے پر بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ دونوں بھائیوں میں اس معاملے پر بھی اختلاف پایا جاتا ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی اور مخدومزادہ زین حسین قریشی نے اپنی رہائش گاہ باب القریش ملتان عید کے دوسرے روز لوگوں سے عید ملے۔ این اے 156 اور این اے 157 کے پی ٹی آئی چیئرمین ‘ وائس چیئرمین ‘ بلدیاتی نمائندے اور جنوبی پنجاب کے پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز اور شہریوں سمیت مختلف شخصیات نے ان سے عید ملی۔ جن میں ڈاکٹر اختر ملک ‘ ملک مظہر عباس راں ‘ ملک غلام عباس کھاکھی ‘ ڈاکٹر خالد کھوکھر ‘ ملک ظہور مہے ‘ حاجی جاوید اختر انصاری ‘ الحاج مختیار انصاری ‘ سید بابر شاہ ‘ قاضی جاوید اسلم ‘ شیخ واجد شوکت ‘ اعجاز حسین جنجوعہ ‘ ندیم قریشی ‘ ملک طاہر کھوکھر ‘ ملک اختر بھٹہ ‘ دلیر خان مہار ‘ دلبر خان مہار ‘ ملک شعیب بوسن ‘ رانا عبدالجبار اور دیگر شخصیات شامل تھیں۔ عید کے دوسرے روز مخدوم شاہ محمود قریشی کراچی روانہ ہوگئے ‘ کراچی ایئر پورٹ پر پی ٹی آئی سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ اور دیگر رہنماؤں نے ان کا استقبا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh