آئندہ عام انتخابات 2018سے قبل چوہدری نثار نے مسلم لیگ ن کو اب تک کا بڑا جھٹکا دے دیا

اسلام آباد (کرائم سیل)آئندہ عام انتخابات 2018سے قبل چوہدری نثار نے مسلم لیگ ن کو اب تک کا بڑا جھٹکا دے دیا ،سابق وزیر داخلہ نے ن لیگ کی ٹکٹ کے بجائے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے ۔ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ اگر تحریک انصا ف میں 10خامیاں ہیں تو ن لیگ میں 100خامیاں ہیں ،عورت راج کے مخالف نے آج اپنی بیٹی کو پارٹی پر مسلط کردیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے سیاسی یتیموں کو ٹکٹ دئیے ،میرا منہ کھلا تو شریف منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑوں گا ،اب مزید محنت کی ضرورت ہے ۔واضح رہے کہ چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کے معاملے پر مسلم لیگ ن تذبذب کا شکار نظر آرہی تھی ،ایسی خبریں بھی منظر عام پر آئیں کہ چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کے معاملے پر شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان اختلاف پیدا ہو گیا تھا ۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کو ٹکٹ چاہیے تو پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش ہوں ۔اس پر چوہدری نثار نے موقف اختیار کیا تھا کہ مسلم لیگ ن مذاق کر رہی ہے ،ماضی میں بھی کبھی سینئررہنما پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش نہیں ہوئے ۔

About crime mail

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh