پی ٹی آئی میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں اختلافات سامنے آنا شروع ہو گئے

کوہاٹ(کرائم سیل) پاکستان تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں اختلافات سامنے آنا شروع ہو گئے ،پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے آئندہ الیکشن کے لئے پارٹی کا ٹکٹ لینے سے انکار کر دیا ۔ شہریار آفریدی نے پی کے 82 کوہاٹ سے جاری کردہ تینوں صوبائی حلقوں کے لئے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے جاری کردہ ٹکٹوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ پی کے 82 سے افتخار حسین شاہ کو ٹکٹ کیوں نہیں دیا گیا جبکہ پی کے 80 کا ٹکٹ اسے دیا گیا،جس کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ہی نہیں ہے ، کوہاٹ میں مجھے میری ٹیم دی جائے ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق شہریار آفریدی کے سابق وزیر اعلیٰ کے پی پرویز خٹک کے ساتھ شدید اختلافات ہیں ۔

About crime mail

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh