محکمہ پولیس پنجاب میں تقرر اور تبادلوں پر پابندی عائد

لاہور(کرائم سیل) عام انتخابات کے پیش نظر محکمہ پولیس پنجاب میں تقرر اور تبادلوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، پابندیوں کا نوٹیفکیشن ڈی آئی جی سٹیبلشمنٹ ٹو بابر بخت قریشی نے آئی جی پنجاب کے حکم پر جاری کیا، پابندی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ چار جون کے نوٹس کے تحت لگائی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کے احکامات کے پیش نظر 31 مئی کے بعد ہونے والے تقرر و تبادلے بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں،تقرری اور تبادلہ انتہائی ناگزیر ہونے کی صورت میں الیکشن کمیشن کو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کی کاپی سی سی پی او لاہور، صوبہ بھر کے سی پی اوز، آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو بھجوا دی گئی ہے۔

About crime mail

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh