نون لیگ کی حکومت نے ملک کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا،نواز شریف اور ان کی حکومت نے ملک و قوم کے ساتھ جرائم کئے ہیں: مولا بخش چانڈیو

کراچی(کرائم سیل) پاکستان پیپلز پار ٹی کے ترجمان سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا کہ چیئرمن واپڈا کا ٹیلی میٹر سسٹم کے ٹوٹنے کے متعلق انکشاف تشویشناک ہے، پانی کا حساب رکھنے والا نظام کو توڑ دینے بتا رہا ہے کہ پانی کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی ہے، ہم پہلے سے کہتے آئے ہیں کہ نواز شریف وفاق کی نہیں مخصوص سوچ اور مفادات کی سیاست کرتے ہیں،ٹیلی میٹری سسٹم کے معاملے کو سنجیدگی سے لیا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے حقائق بھی قوم کے سامنے رکھے جائیں، سرکلر ڈیٹ کا بتایا جائے کیوں بڑھا؟ نواز شریف نے آتے ہی سرکیولر ڈیٹ کے نام پر پانچ سو ارب من پسند لوگوں میں بانٹے۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف بتائیں کہ کیا سرکلر ڈیٹ بڑھنے کی ذمہ دار بھی کیا نگران حکومت ہے؟بجلی ہو کہ پانی نون لیگ حکومت جو کچھ چھوڑ گئی اس سے وفاق کمزور ہو گیا ہے، اپنے ہر دور کی طرح اس دور میں بھی نواز شریف وفاق اور صوبوں میں بے اعتمادی بڑھا کر گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh