سپریم کورٹ نے نوازشریف کو وکیل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے اصغر خان کیس کی سماعت 12 جون تک ملتوی کردی

اسلام آباد(کرائم سیل)سپریم کورٹ نے نوازشریف کو وکیل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے اصغر خان کیس کی سماعت 12 جون تک ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے اصغر خان کیس کی دوبارہ سماعت کی تو چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ نوازشریف کاپتہ چلا ،کدھر ہیں؟،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اٹارنی جنرل پتہ کرنے گئے ہیں۔اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ نوازشریف احتساب عدالت میں ہیں،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اگرنوازشریف نہیں آناچاہتے تووکیل آجائے،اٹارنی جنرل نے کہا کہ نوازشریف اپنی نمائندگی کیلئے وکیل کا بندوبست کررہے ہیں۔عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو وکیل کرنے کیلئے مہلت دیتے ہوئے اصغرخان کیس کی سماعت 12 جون تک ملتوی کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh