عید الفطر کے موقع پر ملک بھر کے سینما گھروں میں بھارتی فلموں پر عائد دو ہفتوں کی پابندی میں نرمی کرکے ایک ہفتہ کردی گئی

کراچی(کرائم سیل) عید الفطر کے موقع پر ملک بھر کے سینما گھروں میں بھارتی فلموں پر عائد دو ہفتوں کی پابندی میں نرمی کرکے ایک ہفتے کردی گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے وزارت معلومات، براڈ کاسٹنگ، قومی، تاریخی و ثقافتی ورثہ نے پاکستان میں عید الفطر کے موقع پر بھارتی فلموں پر پابندی عائد کردی تھی، جس کے مطابق عید الفطر کے دوہفتے تک کسی بھی بھارتی فلم کو پاکستانی سینماو¿ں میں نمائش کی اجازت نہیں تھی، تاکہ پاکستانی فلمیں دوہفتے تک بزنس کرکے اپنی لاگت پوری کرسکیں۔ وزارت انفارمیشن کے اس فیصلے کو فنکار برادری کے ساتھ دیگر حلقوں کی جانب سے بے حد پزیرائی ملی تھی تاہم اب بھارتی فلموں کی نمائش پر عائد پابندی میں نرمی کرکے صرف ایک ہفتہ کردی گئی ہے جس کے تحت اب بھارتی فلمیں مقامی سینماوں میں عید الفطر کے ایک ہفتے بعد ہی ریلیز کردی جائیں گی۔چیئرمین سینٹرل بورڈ آف فلم سنسرز(سی بی ایف سی)دانیال گیلانی کاکہنا ہے کہ مقامی فلمی صنعت اور نمائش کی سہولیات کو دیکھتے ہوئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ عید الفطر اور عیدالضحیٰ کے موقع پر بھارتی فلموں کی نمائش کو ایک ہفتے تک محدود کیاجائے گا۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ عید الفطر کے ایک ہفتے کے بعد سلمان خان کی فلم ریس تھری بھی پاکستان میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی جبکہ اس ماہ کے آکر میں ریلیز ہونے والی فلم سنجو بھی لگائی جائے گی جس کا مقابلہ پاکستانی فلموں کے ساتھ بھی ہو گا۔

About crime mail

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh