کیا 29رمضان کو چاند نظر آ جائیگا ؟شوال کے چاند بارے محکمہ موسمیات نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(کرائم سیل) محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ سائنسی لحاظ سے 29 رمضان کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔رمضان المبارک کے گزرتے ایام کے ساتھ ساتھ اب ملک بھر میں شوال کے چاند سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوچکی ہیں اور اس حوالے سےمحکمہ موسمیات نے بھی پیشگوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات نے وزارت مذہبی امور کو شوال کے چاند کی عمر پر تفصیلات سے آگاہ کردیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سائنسی لحاظ سے 29 رمضان کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، شوال کے چاند کی پیدائش 14 جون کوشب 12:45 پر ہوگی اور سورج غروب ہونے کے وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے 3 منٹ ہوگی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ غروب آفتاب کے وقت سے چاند 39 منٹ تک آسمان پر دکھائی دے گا اور سائنسی طور پر چاند کی عمر 26 گھنٹے 42 منٹ ہو تو وہ دکھائی دے سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh