ابوظہبی ٹیسٹ کا دوسرا دن؛ پاکستان کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ

ابوظہبی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے دن سری لنکا کی اننگز جاری ہے۔ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے دن کا کھیل جاری ہے۔ سری لنکا نے 227 رنز4 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو کریز پر چندی مل 60 جب کہ ڈک ویلا 42 رن پر موجود تھے، دونوں کھلاڑیوں نے اننگز کا آغاز کیا۔ سری لنکا کے کھلاڑی سست روی سے اپنی اننگز کو آگے بڑھا رہے ہیں۔اس سے قبل گزشتہ روز سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو61 رنز پر ان کی 3 وکٹیں گرگئیں، کوشل سلوا 12، کوشل مینڈس10 جب کہ لاہیرو تھریمانے بغیرکوئی رن بنائے پویلین لوٹے، جس کے بعد کپتان دنیش چندیمل اورکرونارتنے نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں محتاط اندازمیں سکورآگے بڑھایا تاہم کرونا رتنے 161 کے مجموعی اسکورپربدقسمتی سے رن آﺅٹ ہوگئے اور 7 رنزکے فرق سے سنچری مکمل نہ کر سکے۔ پہلے روز کھیل کے اختتام پر مہمان ٹیم نے 4 وکٹ پر227 رنز بنا لئے ہیں۔ کپتان دنیش چندیمل 60 اور نیروشن ڈکویلا 42 پر ناقابل شکست ہیں۔پاکستان کی جانب سے لیگ سپنر یاسر شاہ سب سے کامیاب بولر رہے اور 59 رنز دیکر 2 شکار کئے، حسن علی نے 58 کے بدلے میں ایک وکٹ حاصل کی، محمد عامر39، محمد عباس 43 اور حارث سہیل 14 رنز دیکرکوئی کامیابی حاصل نہیں کر پائے،شان مسعود اور اسد شفیق نے بھی ایک ایک اوور کروایا۔ پاکستان کی ٹیم دونوں ریویوز سے فائدہ نہ اٹھا سکی، نئے قوانین کے مطابق اب پہلی اننگز میں پاکستان کو مزید ریویو دستیاب نہیں ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز 2 میچوں پر مشتمل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow