کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب دہشتگردوں نے رینجرز کی چوکی پر حملہ کر دیا

کراچی (کرائم سیل )کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب دہشتگردوں نے رینجرز کی چوکی پر حملہ کیا اور جوابی کارروائی پر خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑ ا لیا جس میں دو رینجرز اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ ترجمان رینجرز کا کہناہے کہ دھماکہ حب چوکی کے قریب ہواہے ، دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ خود کش تھا ۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے تاہم دوسری جانب نجی ٹی وی کے مطابق دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔ترجمان رینجرز کا کہناہے کہ دھماکہ سنیپ چیکنگ کے دوران ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh