پاکستان کے نوجوان سپنر شاداب خان نے ایک مرتبہ پھر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا

لیڈز (کرائم سیل) پاکستان کے نوجوان سپنر شاداب خان نے ایک مرتبہ پھر ایسے موقع پر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے جب بلے باز انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں خزاں کے پتوں کی طرح جھڑ رہے تھے۔لیڈز میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پوری ٹیم 174 رنز بنا ڈھیر ہو گئی اور کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہو سکا۔بلے باز سٹورٹ براڈ، جیمز اینڈرسن اور کرس ووکس کی طوفانی باﺅلنگ کا سامنا نہ کر سکے مگر شاداب خان نے ان باﺅلرز کے سامنے کھیلتے ہوئے 56 رنز بنا کر بلے بازوں کو شرمندہ کر دیا۔ان کی اس بہترین اور ذمہ دارانہ اننگز کی سوشل میڈیا پر خوب تعریف کی جا ری ہے اور ہمیشہ کی طرح ماہرین شاداب خان کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا بہترین اثاثہ قرار دینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

About crime mail

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh