اہم ترین

نگران وزیر اعظم کے نام کا اعلان ہوتے ہی سٹاک مارکیٹ میں بھی بہتری آنا شروع ہو گئی

کراچی (کرائم سیل)نگران وزیر اعظم کے نام کا اعلان ہوتے ہی سٹاک مارکیٹ میں بھی بہتری آنا شروع ہو گئی ہے ،آج پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت دن رہااور 100 انڈیکس 484 پوائنٹس اضافے کے بعد 42622 پر بند ہوا۔سٹاک مارکیٹ میں مثبت انداز سے ہونے والا آغاز کاروباری دن کے اختتام تک برقرار رہا۔آج مجموعی طور پر 12 کروڑ حصص کے سودے ہوئے ،جن کی مالیت 5 ارب 20 کروڑ سے زائد رہی۔کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 98 ارب روپے بڑھ کر 8860 ارب روپے ہوگئی۔کاروبار کے اختتام پر عارف حبیب سیکیورٹیز کے ریسرچ نوٹ کے مطابق نگراں حکومت کے قیام پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہواجس سے مسلسل دوسرے روز مثبت اختتام ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh