بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو جھاڑکھنڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں سری دیوی ایکسیلینس ایوارڈ دے دیا گیا

ممبئی(کرائم سیل)بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو جھاڑکھنڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں سری دیوی ایکسیلینس ایوارڈ سے نوازا گیا یہ ایوارڈ ہدایتکار مہیش بھٹ سے پریانکا چوپڑا کی جانب سے ان کی والدہ مدھو چوپڑا نے وصول کیا۔اس سلسلے میں اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ایوارڈ کے لئے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جھاڑکھنڈ نٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں سری دیوی ایکسیلینس ایوارڈ حاصل کرنا میرے لئے اعزاز کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ اداکارہ سری دیوی ہمیشہ میری پسندیدہ اداکارہ رہی ہیں اور ان کے نام کا ایوارڈ حاصل کرنا میرے لئے باعث احترام ہے۔ پریانکا چوپڑا فلم ’’بھارت‘‘ میں اداکار سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh