الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے مختلف اضلاع کی حلقہ بندیا ں کالعدم قرار دینے پر سپریم کورٹ سے رجو ع کرنے کافیصلہ کرلیا

اسلام آباد (کرائم سیل)الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے مختلف اضلاع کی حلقہ بندیا ں کالعدم قرار دینے پر سپریم کورٹ سے رجو ع کرنے کافیصلہ کرلیا ہے اس سلسلے میں ہائیکورٹ کے دائرہ کار کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔8اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کافیصلہ کرلیا ہے ،اس حوالے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیئے جانے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے ساتھ ساتھ حلقہ بندیوں کے حوالے سے ہائیکورٹ کے دائرہ کار کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh