کراچی میں موبائل فون سروس معطل

کراچی  (کرائم میل   ) 8 محرم الحرام کے جلوس میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرشہرمیں موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے۔ سندھ حکومت کی سفارش پرکراچی میں موبائل فون سروس کو معطل کردیا ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔  محرم الحرام کے جلوس کے روایتی راستوں کو بھی سیل کردیا گیا ہے، ایم اے جناح روڈ اور اس سے ملحقہ گلیوں کو بند کردیا گیا ہے۔دوسری جانب شہرمیں آج سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق بھی ہوگیا ہے، یہ پابندی 10 محرم الحرام تک رہے گی تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے، خواتین اور12 سال سے کم عمر بچے اور صحافی حضرات اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔واضح رہے کہ چند روز قبل محکمہ داخلہ سندھ نے متعلقہ حکام سے تحریری طور پر درخواست کی تھی کہ امن و امان کو برقرار رکھنے اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی میں مخصوص وقت کے دوران موبائل فون سروس معطل کردی جائے۔ اس کے علاوہ 9 اور 10 محرم الحرام کو بھی بھی موبائل فون سروس بند رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow