اہم ترین

سعودی عرب ابھا انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر حملے کی کوشش اور پھر۔۔۔بڑی خبرآگئی

ریاض (کرائم سیل) سعودی ایئر ڈیفنس سسٹم نے ابھا انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی طرف پرواز کرنے والا ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔یمن میں سعودی اتحادی فورسز کے ترجمان ترکی المالکی کے مطابق ڈرون حوثی باغیوں کی جانب سے بھیجا گیا تھا جو ابابیل پائلٹ لیس طیارہ تھا اور ابھا ایئر پورٹ کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ ڈرون طیارے نے چھوٹی سطح کا نقصان کیا اور اس سے پہلے کہ یہ مزید نقصان کا سبب بنتا اسے مار گرایا گیا۔ترکی المالکی نے الزام عائد کیا کہ حوثی باغیوں کی جانب سے سویلین ایئر پورٹ کو نشانہ بنا کر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، اتحادی فورسز ایسے کسی بھی عمل کا بھرپور جواب دیں گی جس سے سعودی عرب کے شہریوں کی سکیورٹی کو خطرہ لاحق ہوتا ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh