وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج ملتان سکھر موٹروے ایم فائیو کا افتتاح کریں گے

ملتان (کرائم سیل) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج ملتان سکھر موٹروے ایم فائیو کا افتتاح کریں گے، موٹروے سیکشن کھلنے سے ملتان اور شجاع آباد کے مابین رابطوں کی تیزرفتار اور آسان سہولت میسرآئے گی۔ ملتان سکھرموٹروے ایم فائیو کے ملتان شجاع آباد سیکشن پرکام مکمل ہوگیا ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج افتتاح کریں گے جس کے بعد اسے ٹریفک کےلئے کھول دیا جائے گا۔این ایچ اے حکام کے مطابق 394 کلومیٹرطویل ملتان سکھرموٹروے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت 294 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کی جارہی ہے اور یہ 1156 کلومیٹرطویل کراچی لاہور موٹروے کا حصہ ہے۔خیال رہے کہ موٹروے پرکام کا آغاز 2016ءمیں ہوا تھا جو 2019ءمیں مکمل ہونا ہے، یہ 6 رویہ موٹروے ہے جو سکھر سے شروع ہوگی اور گھوٹکی، رحیم یارخان، صادق آباد اوربہاولپور سے گزرنے کے بعد ملتان تک جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh