امریکی پولیس نے 5سال اور 7ماہ کی2 سعودی بچیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا

ریاض(کرائم سیل) امریکی پولیس نے 5سال اور 7ماہ کی2 سعودی بچیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ ریاض میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس ترجمان باسم الشریف نے بتایا کہ امریکا میں مقیم سعودی ماں نے اپنی دونوں بچیوں کو مقامی پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ بچیوں کے والد کو گزشتہ ہفتے ماں پر تشدد کی بناء پر گرفتار کیا گیا تھا۔عدالتی ریکارڈ کے مطابق میاں بیوی کے درمیان گزشتہ ہفتے گھر میں جھگڑا ہوا تھا جس کے دوران شوہر نے بیوی کے چہرے اور گردن پر وار کئے تھے۔ پولیس افسر کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے علاج کرانے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو ضمانت کے بغیر رہا کردیا۔پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ماں باپ بچیوں کو سعودی عرب بھجوادیں گے۔ اس تناظر میں عدالت نے بچیوں کو احتیاطی تدبیر کے طور پر پولیس تحویل میں رکھنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh