سابق وزیر اعظم نواز شریف نے حملے کے بعد احسن اقبال سے ٹیلی فونک گفتگو کر کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرا دی

لاہور (کرائم سیل)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے حملے کے بعد احسن اقبال سے ٹیلی فونک گفتگو کر کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرا دی ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق قاتلانہ حملے کے بعد احسن اقبال کی حالت میں کچھ بہتری آئی تو نواز شریف نے انہیں ٹیلی فون کرکے اپنی نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ۔اس موقع پر نواز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کو تحقیقات کرانے کی ہدایت کردی ہے ،ملزم سزا سے نہیں بچ سکیں گے ۔اس موقع پر شہباز شریف نے بھی احسن اقبال سے بات کی اور یقین دہانی کرائی کہ وہ خود اس کیس کی تحقیقات کو مانیٹر کریں گے ۔واضح رہے کہ کل نارووال کے علاقے میں عیسائی کمیونٹی کی تقریب میں شرکت کے بعد احسن اقبال واپس جا رہے تھے کہ وہاں موجود حملہ آور نے وزیر داخلہ پر فائرنگ کردی جس سے ایک گولی ان کے بازو کو چیرتی ہوئی پیٹ میں جا لگی ۔جس کے بعد ابتدائی طور پر احسن اقبال کو ڈی ایچ کیو نارووال لے کر جا یا گیا اور وہاں کچھ دیر رکھنے کے بعد انہیں لاہور کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh