اہم ترین

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کی مذمت کردی

راولپنڈی(کرائم سیل)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کی مذمت کی ہے اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کی مذمت کی ہے ۔آر می چیف نے وزیرداخلہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔خیال رہے احسن اقبال تحصیل کنجروڑ میں جلسے سے خطاب کے بعد گاڑی میں بیٹھ رہے تھے کہ عابد حسین نامی ایک نوجوان نے دو گولیاں چلائیں جن میں سے ایک احسن اقبال کو لگی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عابد جلسہ گاہ میں موجود تھا اور خطاب کے وقت فرنٹ لائن میں بیٹھا تھا۔ دوسری جانب ڈی پی او نارووال عمران کشور کے مطابق وزیر داخلہ پر فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا جس سے پولیس نے پستول بھی برآمد کرلی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزم نے 30بور کے پستول سے 15 گز کے فاصلے سے فائرنگ کی۔ڈی پی او نارووال نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا شخص مقامی ہے جس سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh