ملتانی حورنین شہزادی کی شوبزانڈسٹری میں سرگرمیاں تیز

لاہور(باؤ جی)ملتانی حور نین شہزادی کی شوبز انڈسٹری میں ایک بار پھر سرگرمیاں تیزہو گئیں، معروف اداکارہ نین شہزادی کا کہنا ہے کہ تین سال شوبز انڈسٹری میں بہت ہی کم کام کر کے وقت گوایا ہے مگر اب ایسا نہیں کرونگی اب مکمل طور پر شوبز میں فلم ،ٹی وی اور اسٹیج ایک ساتھ جاری رکھوں گی ،انہو ں نے کہا کہ بہت سی آفرز آرہی ہیں مگر معیاری پروجیکٹ کی سائن کرونگی ،ایک سوال کے جواب میں نین شہزادی نے کہا کہ اپنے کام کومحنت ، لگن کے ساتھ انجام دیتی ہوں، باقی اس کا نتیجہ جوبھی ہووہ مجھے قبول ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اللہ کی خاص کرم نوازی ہے کہ اب تک جوبھی کام ناظرین نے دیکھا ہے اس کوبہت پسند کیا ہے اوریہی میرے لیے سب سے بڑا ایوارڈ اورکامیابی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh