سعودی عرب میں پہلے سینما گھر کا افتتاح 18اپریل کو ہوگا جبکہ ٹکٹ کی قیمت50ریال ہو گی

جدہ (کرائم سیل) سعودی عرب میں پہلے سینما گھر کا افتتاح 18اپریل کو ہوگا۔ دنیا بھر میں سینما گھر چلانے والی سب سے بڑی کمپنی اے ایم سی سعودی دارالحکومت ریاض میں اپنے پہلے سینما گھر کا افتتاح بدھ 18 اپریل کو کریگی، جبکہ ٹکٹ کی قیمت50ریال ہو گی جو کہ پاکستانی تقریبا15 سو روپے بنتی ہے تاہم عمومی طور پر پاکستان میں سینما کی ٹکٹ 500 روپے ہے۔اے ایم سی نے ریاض کے کنگ عبداللہ مالیاتی مرکز میں سینما گھر تیار کرلیا اور افتتاح کی تقریب تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔خیال رہے چند روز قبل امریکی کمپنی کو سینما گھر چلانے کا پہلاا جازت نامہ ملا تھا،کمپنی کے مطابق دوسرا سینما گھر جدہ میں کھولا جائیگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh