صوبہ سندھ کے ضلع سجاول میں معمولی خواہش پوری نہ کرنے پر شوہر نے اپنی ہی بیوی کو قتل کر دیا ، وجہ جان کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

کراچی(کرائیم سیل)صوبہ سندھ کے ضلع سجاول میں شوہر نے اپنی 50 سالہ بیوی کو مبینہ طور پر رات کا کھانا وقت پر نہ بنانے پر کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا۔کوری جتوئی کو ان کے شوہر یار محمد جتوئی نے گاؤں بدھو خان جتوئی میں قتل کیا،ملزم نے بعد ازاں پولیس کو گرفتاری دے دی اور اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔پولیس کا کہناہے کہ رات کا کھانا وقت پر تیار نہ کرنے پر ملزم نے طیش میں آکر اپنی بیوی پر حملہ کیا، جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگئی۔ملزم یار محمد جتوئی کے خلاف مقتولہ کے بھائی صاحب ڈینو کی مدعیت میں پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

About crime mail

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh