سعودی ماہرین فلکیات نے رمضان المبارک کی آمد کے متعلق پیشگوئی کر دی

ریاض(کرائم سیل) پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان لمبارک کے استقبال کی تیاریاں کئی ماہ پہلے ہی شروع ہو جاتیں ہیں اور سب کو رمضان المبارک کا انتظار رہتاہے ، ہر سال کی طرح اس بار بھی سعودی ماہرین فلکیات نے رمضان المبارک کی آمد کے متعلق پیشگوئی کر دی ہے۔ سعودی ماہر فلکیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا پہلا روزہ جمعرات 17 مئی کو ہوگا، انہوں نے توقع ظاہر کی کہ شعبان 30 دن کا ہوگا۔ڈاکٹر خالد الزعاق کا مزید کہناہے کہ چاند کا مطالعہ یہی بتا رہا ہے کہ رمضان المبارک کا پہلا روزہ 17 مئی کو ہو گا۔ انہوں نے ٹوئٹر کے اپنے اکاونٹ پر تحریر کیا کہ ایسا لگتا ہے کہ شعبان کا مہینہ منگل سے شروع ہوگا اور یہ 30 دن کا ہوگا۔

About crime mail

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh