بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں طالب علموں کا احتجاج شدت اختیار کر گیا، 100طلبا زخمی

ڈھاکا(کرائم سیل)بنگلہ دیش میں ملازمتوں کے کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج کے دوران 100طلبا زخمی ہوگئے۔ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں طالب علموں کا احتجاج شدت اختیار کر گیا، اسی دوران پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے شیل اور ربڑ کی گولیوں کا آزادنہ استعمال کیا ، گولیاں لگنے کے سبب 100سے زائد طلبا شدید زخمی ہوگئے، تاہم ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امدا د کے بعد ہسپتال منتقل کردیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh