پاکستان

لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو کور کمانڈر لاہور تعینات کر دیا گیا

راولپنڈی : پاک فوج نے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا تبادلہ کر دیا ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنر ل آصف غفور نے کہاہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کو پریذیڈنٹ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو کور کمانڈر لاہو ر تعینات کر دیا گیا ہے ...

Read More »

وزیرِ اعظم عمران خان آج کراچی کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج کراچی کا دورہ کریں گے، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ ان کا دوسرا دورہ کراچی ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان آج ایک بجے کراچی پہنچیں گے، وہ گورنر ہاؤس میں نہایت مصروف دن گزاریں گے اور مختلف وفود کے ساتھ ملاقات کریں گے۔وزیر اعظم گورنر سندھ اور ...

Read More »

ملک میں علاج وہی کرا سکتا ہے جو مالدار یا بااثر ہو، چیف جسٹس

راولپنڈی: چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پاکستان میں علاج وہی کرا سکتا ہے جو مالدار یا بااثر ہو جب کہ غریب کا اچھا علاج نہیں ہوتا۔راولپنڈی میں ہارٹ اسٹروک کانفرنس سے خطاب کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ تکلیف کی کوئی زندگی نہیں ہوتی، والدہ کی بیماری میری زندگی کا تکلیف دہ امر ...

Read More »

12 دسمبر کو تھر کا دورہ کروں گا، ہمارے لیے بھی طیارے کا بندوبست کیا جائے:چیف جسٹس

اسلام آباد : چیف جسٹس ثاقب نثار نے کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ وہ 12 دسمبر کو تھر کا دورہ کریں گے اور اس کیلئے سندھ حکومت انتظامات کرے ۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے تھرمیں غذائی قلت سے بچوں کی اموات سے متعلق کیس کی سماعت کی جس دوران جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس ...

Read More »

اللہ کے بعد انسانی زندگی کا ماحول پرانحصار ہے ،ماحولیات کیلئے بہتر پالیسی اپنانا ہوگی، شہریار آفریدی

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ انسانی زندگی کا اللہ کے بعد ماحول پر انحصار ہے،انسانوں کا سوچا جائے گا تو سب بہتر ہوگا، ماحولیات کے لیے بہتر پالیسی اپنانا ہوگی۔تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج عالمی سطح پر گو گرین کی ...

Read More »

عمران خان کے کرارے جواب نے امریکی صدر سوچنے پرمجبورکیا، شیریں مزاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کی جارحانہ ٹوئیٹس پر وزیراعظم عمران خان کے کرارے جواب نے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کو سوچنے پر مجبور کیا اور انہوں نے وزیراعظم کو خط لکھ کر افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کی مدد مانگی۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیریں مزاری کا کہنا ...

Read More »

خیبرپختونخوا حکومت نے فاٹا سیکرٹریٹ ختم کرنے کی منظوری دیدی

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے فاٹا سیکرٹریٹ ختم کرنے کی منظوری دیتے ہوئے وزیراعلیٰ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ فاٹا میں اصلاحات کے حوالے سے مشاورتی اجلاس گزشتہ روز گورنر ہائوس پشاور میں ہوا جس میں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، وزیراعلیٰ محمود خان، وزراء شوکت یوسفزئی اور اشتیاق ارمڑ نے شرکت کی۔ اجلاس کے حوالے سے ترجمان شوکت یوسفزئی ...

Read More »

مجھے نہیں لگتا کپتان زیادہ دن حکومت سنبھال سکے گا، آصف زرداری

رحیم یار خان: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت نے کام نہیں کیا تو گھر جانا پڑے گا اور مجھے نہیں لگتا عمران خان زیادہ دیر حکومت سنبھال سکے گا۔ رحیم یار خان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ  ہر دور میں سیاسی مخالفین جیلوں میں رہے لیکن پیپلزپارٹی کے ...

Read More »

میں ڈیم کیلئے 10 ارب اکٹھے نہ کرسکا، پی کے ایل آئی پر 34 ارب لگادیے گئے، چیف جسٹس

لاہور:چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے ہیں کہ پی کے ایل آئی پر 34 ارب لگادیے گئے اور میں ڈیم کیلئے 10 ارب اکٹھے نہ کرسکا۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے لاہور رجسٹری میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) میں بچوں کے جگر کی پیوند کاری سے متعلق ...

Read More »

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی سپیکر پنجاب اسمبلی اور چیئرمین واپڈا سے الگ الگ ملاقاتیں

لاہور: وفاقی وزیرفیصل واوڈا کی سپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی اور چیئرمین واپڈا سے الگ الگ ملاقاتیں کیں،جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور ڈیمز کی تعمیر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہناتھا کہ مسائل حل کرنے کےلئے بھر پوراقدامات کررہے ہیں،وزیراعظم نے ملکی معاملات کی درست سمت کاتعین کردیا،ان کا ...

Read More »

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh