تازہ ترین

میانمار میں تارکین وطن کی کشتی ضبط، 93 روہنگیا مسلمان گرفتار

رکھائن: میانمار حکومت نے ملائیشیا ہجرت کرنے کی کوشش کرنے والے 93 روہنگیا مسلمانوں کو گرفتار کرلیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار کی حکومت نے روہنگیا تارکین وطن کو لے جانے والی ایک کشتی کو ضبط کرلیا ہے۔ کشتی میں 93 روہنگیا مسلمان سوار تھے جو رکھائن کے پناہ گزین کیمپ سے ملائیشیا جانے کی کوشش کررہے تھے۔میانمار ...

Read More »

نیب نے خواجہ آصف کی شہبازشریف سے ملاقات کروانے سے انکار کردیا

لاہور: قومی احتساب بیورو(نیب)نے خواجہ آصف کی اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے ملاقات کروانے کی درخواست مسترد کردی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف سے ملاقات کیلئے نیب حکام کو درخواست دی تھی، نیب حکام نے لیگی رہنما کی شہبازشریف سے ملاقات کروانے سے انکار کردیا،نیب کا کہنا ہے کہ شہبازشریف سے صرف ان ...

Read More »

سوئٹزرلینڈ میں عمارت میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

زیورخ: سوئٹزرلینڈ میں عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے جنوبی قصبے سولوتھرن میں ایک عمارت میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 6 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ...

Read More »

کنگ خان کی فلم ’’زیرو‘‘ میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی بھی شامل

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان کی نئی آنے والی فلم ’زیرو‘ میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ بھی ایک گانا شامل ہے جو کہ گزشتہ سال فلمایا گیا تھا۔بالی ووڈ میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ خان کی فلم ’زیرو‘ کا مداحوں کو بے چینی سے انتظارہے کیونکہ اس میں اداکارشاہ رخ خان مختلف روپ میں نظرآئیں گے تاہم ...

Read More »

وزیراعظم عمران خان میرانشاہ پہنچ گئے،آرمی چیف بھی ہمراہ ہیں

میرانشاہ: وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر میرانشاہ پہنچ گئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان مختصر دورہ پر میرانشاہ پہنچ گئے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان، وزیر دفاع پرویز خٹک اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ان کے ہمراہ ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم اورآرمی چیف کوسکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی ...

Read More »

پاکپتن میں بھتہ نہ دینے پر مسافروں سے بھری بس کو آگ لگا دی گئی

پاکپتن: پاکپتن میں بھتہ نہ دینے پر بھتہ خوروں کی جانب سے مسافر بس کو آگ لگا دی گئی، مسافروں نے بس سے چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچائیں۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ دوگروپوں کی جانب سے ٹرانسپورٹرز سے بھتہ وصول کیا جاتا ہے،جسے ادا نہ کرنے پر بس کو آگ لگا دی گئی ہے۔پولیس کے مطابق مسافروں نے ...

Read More »

اوپی ٹی وی گلوبل میڈ یا و ٹیلی کا م انڈ سٹری میں انقلاب لائے گا ڈاکٹر عامر قریشی

کیلیفورنیا: حکومتی گرفت و تجاری مقاصد سے آزاد اور سیاست و جابنداری سے پاک دنیا کے پہلے بیباک خودمختار غیر جابندار اور منفرد عوامی چینل اور پی ٹی وی گلوبل نے لاینجلس سے کا م شروع کردیاہے تفصیل کے مطابق پاکستان پبلک براڈ کاسٹنگ سروس کے تحت سمندر پار پاکستان نیوں نے اوپی ٹی وی گلوبل کے نام سے ایسا ...

Read More »

100 اچھی چیزیں کرلو لیکن ایک غلطی پر بے جا تنقید کی جاتی ہے، پریتی زنٹا

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ چاہے کتنی ہی اچھی چیزیں کرلیں لیکن آپ کی ایک غلطی پر آپ کو بے جاتنقید کا نشانہ بنایاجاتاہے۔تنازعات سے دور رہنے والی اداکارہ پریتی زنٹا حال ہی میں’می ٹو‘مہم کے حوالے سے دئیے گئے اپنےایک بیان کی وجہ ...

Read More »

سندھ بلوچستان بارڈر پر چیکنگ سخت کرنے کا فیصلہ

کراچی:  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ چینی قونصلیٹ کے حملہ آور بلوچستان سے آئے تھے، ہم سندھ بلوچستان بارڈر پر چیکنگ مزید سخت کرنے جارہے ہیں۔چینی قونصل جنرل مسٹر وانگ یو سے ملاقات میں مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں نے بلوچستان کے چیف منسٹر سے بارڈر پرسخت چیکنگ کی بات کی ہے ...

Read More »

پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کی سیکیورٹی پر نظرثانی کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے پاکستان میں موجود تمام چینی باشندوں کی سیکیورٹی پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت نے پاکستان میں موجود سی پیک اور دیگر پراجیکٹس پر کام کرنے والے تمام چینی باشندوں کی سیکیورٹی پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے وزارت داخلہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ کوآرڈینیشن کرے گی جب کہ سیکیورٹی پلان ...

Read More »

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow

Online Shopping in BangladeshCheap Hotels in Bangladesh